متنازع ہندو لیڈر سادھوی پراچی نے کہا ہے کہ یوگی ادتیہ ناتھ کے وزیراعلیٰ
بننے کی وجہ سے اترپردیش دوسرا پاکستان بننے سے بچ گیا۔ میڈیا کے
مطابق سادھوی پراچی نے کہا ہے کہ اترپردیش کا کر یوگی ادتیہ ناتھ نے نہ صرف
عوامی امنگوں او رجذبات کا احترام کیا ہے بلکہ اترپردیش کو دوسرا
پاکستان
بننے سے بچا لیا۔ ادتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوپی
حکومت کو چاہئے کہ وہ سابق دور میں ہوئی کاموں کی تحقیقات کرے جس کے بعد ان
کی حقیقت پوری طرح سامنے آجائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ
یوپی حکومت کو چاہئے کہ وہ ریاست میں شراب پر بھی امتناع عائد کرے۔